حیدرآباد۔8۔مئی (اعتماد نیوز ) آندھرا پردیش کے دار الحکومت کی تشکیل کے
لئے آج چار رکنی کمل ناتھن کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جو عنقریب سیما آندھرا کے
وجئے واڑہ ‘گنٹور ‘ وشاکھا پٹنم ‘ اور
راجمندری کا دورہ کریگی۔ اور دوسرے
مرحلہ میں اونگول ‘ تروپتی اور کرنول کا دورہ کرتے ہوئے دار الحکومت کے
لئے ایک تفصیلی رپورٹ مرکزی حکومت اور ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن کو
حوالہ کریگی۔